اقلیم کردستان: حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے جشن صادقین کا اہتمام
حرم امام حسین علیہ السلام نے عراق کے شہر اربیل کے جامع اولتون میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں دینی و حکومتی شخصیات اور شہر کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ امور دینی کے مشیر خاص، جناب شیخ علی قرعاوی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروقار تقریب حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی، شیخ عبدالمہدی کربلائی، اور سیکریٹری جنرل، الحاج حسن رشید العابیجی کی خصوصی ہدایت پر منعقد کی گئی۔ اس کا مقصد تمام مکاتب فکر اور مختلف طبقات کے درمیان محبت اور تعلقات کو مضبوط کرنا ہے، خصوصاً اقلیم کردستان میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب کے انعقاد کے لیے اقلیم کردستان کی وزارت اوقاف اور مقامی حکومت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کی گئی، اور ان کے تعاون سے اس تقریب کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا۔ اس موقع پر شیخ قرعاوی نے شرکاء محفل، سول سوسائٹی، اور دیگر شریک اداروں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس بابرکت دن کو منانے میں مؤثر کردار ادا کیا۔
شیخ قرعاوی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ "ایسی محافل اور تقریبات معاشرتی امن کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ باہمی احترام اور قدر پر مبنی مضبوط انسانی تعلقات کو پروان چڑھاتی ہیں
ابو علی