وزارت زراعت :طبی اورخوشبو دار پودوں کے کاشت کی مہم شروع کر رہی ہے

2024-09-15 09:12:49

وزارت زراعت نے آج ہفتہ کے دن طبی اور خوشبو دار پودوں کی کاشت کو بڑھانے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے کہ جنکی طرف عوام کی ہمیشہ توجہ ہوتی ہے۔

وزارت زراعت کے فوکل پرسن مہدی سہر جبوری نے کربلاء انٹرنیشنل نیوزایجنسی کو بتایا کہ وزارت کا مقصد ان پودوں کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ عراق کے مختلف صوبوں میں طبی اور خوشبو دار پودوں کی افزائش کو فروغ ملے۔

اس کےلئے باقاعدہ طور پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور محکمہ زراعت کی مالی معاونت سے محکمہ جنگلات کو بھی فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طبی اور خوشبو دار پودوں کی کاشت کا یہ منصوبہ صحت کے اداروں کو قدرتی پودے اور جڑی بوٹیاں فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا تاکہ ان کو میڈیکل کی فیلڈ میں انسانوں کے علاج معالجےمیں استعمال کیا جا سکے۔

جبوری نے مزید بتایا کہ پہلے فیز میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت صوبہ انبار، کربلاء مقدسہ اور نجف اشرف میں یہ منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔

اس کے بعد کرکوک صوبہ آئے گا اور پھر یہ منصوبہ دیگر صوبوں میں بھی پھیلایا جائے گا کیونکہ ان پودوں کی اقتصادی اور صحت کے لحاظ سے بڑی اہمیت ہے۔

ابو علی

العودة إلى الأعلى