کاراکاش نے حرم امام حسین علیہ السلام کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا۔
عراق میں ترکیہ کے کونسلٹ جعفر اولگے کاراکاش نے کربلا شہر میں ہونے والی ترقی اور شہر میں زائرین کیلئے بہت ہی وسیع پیمانے پہ فراہم کی گئی عظیم خدمات کی تعریف کی
کاراکاش نے کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ آج میں نے کربلا معلی میں حرم امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی اور کربلاء شہر میں حرم کی جانب سے جاری فلاحی و انسانی خدمات کے لئے جاری کاموں کو دیکھا جس نے مجھے بہت متاثر کیا ہے
انہوں نے اپنے دورہ کے دوران حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر نگرانی جاری ہیں ترقیاتی پروجکیٹ بشمول مدینۃ امام حسین علیہ السلام کی جو ایک زرعی زمین ہے ، جو زرعی ترقی کے محکمے سے منسلک ہے، جہاں ترک وفد نے انجینئر رزاق الطائی و زراعت کے شعبے کے انچارج سے ملاقات کی ملاقات میں ایگریکلچرل اتھارٹی کے ساتھ ساتھ زرعی ترقی کے محکمے کے سربراہ حاج قحطان اوز الشمری بھی ملاقات میں شامل تھے
اور انہوں نے زرعی منصوبوں میں اپنائے جانے والے زراعت کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس میں آبپاشی کے جدید طریقے، زرعی میکانائزیشن کا استعمال، اور اس کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ نامیاتی کھادیں جو ماحول اور انسانی صحت کے لیے دوستانہ ہیں
ہم حاج قحطان اوز الشمری جو حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے محکمہ زراعت کے سربراہ ہیں انہوں نے کہا
ہم نے مولا حسین علیہ السلام کی برکت سے حالیہ موسموں میں حاصل ہونے والی تاریخی کامیابیوں کی تفصیلی رپوٹ پیش کی ہے اور حرم مطہر حضرت مولا امام حسین علیہ السلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے ان کی کامیابی زرعی علاقوں کو بڑھانے، بنجر زمینوں کو دوبارہ آباد کرنے، صحرا کو ختم کرنے، عراقی فوڈ اتھارٹی کو سپورٹ کرنے، عراقی فوڈ سیکیورٹی میں حصہ لینے اور مسابقتی قیمتوں پر سبزیوں کی مصنوعات فراہم کرنے کے لیے جدید ترین زرعی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے عراق میں زرعی عمل کو درپیش رکاوٹوں پر بھی بات کی گئی، جن میں پانی کی کمی، پانی کے کوٹے کی کمی، صحرائی حالت میں اضافہ، اور دیگر رکاوٹیں، کے بارے میں بات ہوی
المشھدی
وفد نے زرعی پہلو اور اس کے طریقوں کی تعریف کی، اور یہ بھی کہا کہ ترکی کی وفد نے عراق میں زرعی شعبے سے متعلق عراقی حکام کے ساتھ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا