ہنگری کے اعلی سطحی وفد نے کربلا میں طبی اداروں کا دورہ کیا اور مستقبل میں تعاون کی خواہش ظاہر کی

2024-09-09 12:08

ہنگری یونیورسٹی کے ایک وفد نے مرکز امام ہادی علیہ السلام برائے عضلات اور اعصاب کی بیماریوں کا دورہ کیا، جو کہ عتبہ حسینیہ کے زیر اہتمام جامعہ الوراث کے ماتحت کام کر رہا ہے

مرکز کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر صالح سلمان الجابری نے کہا کہ ہنگری کے وفد نے مرکز میں موجود شعبوں کا دورہ کیا اور طبی  آلات کا جائزہ لیا اور مرکز کی جانب سے فراہم کی جانے والی  سہولیات کےبارے میں معلومات حاصل کیں، تاکہ مستقبل میں مرکز اور یونیورسٹی کے درمیان  دوطرفہ تعاون کا آغاز کیا جاسکے

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں موجود میڈیکل کالجز میں ایسے شعبے بھی شامل ہیں جو عضلات اور اعصاب بیماریوں اور ذہنی اختلالات میں مبتلاء ہوں ان کو ماہر اساتذہ تیار کرتے ہیں۔وفد نے مرکز کے شعبوں، طبی عملے اور دستیاب طبی آلات کا  بھی جائزہ لیا

مزید  برآں وفد نے مستقبل میں تعاون کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا تاکہ ایک مثالی مرکز قائم کیا جا سکے اور ایسے ماہرین تیار کیے جا سکیں جو اس مخصوص میدان میں کالج کھولنے کی صلاحیت رکھتے ہوں


العودة إلى الأعلى