وزارت زراعت نے پڑوسی ممالک سے زندہ مچھلی کی درآمد کرنے کے پالسی کا اعلان
عراق سمندری معیشت کی صلاحیت کو بڑھانے اورہمسایہ ممالک سے زندہ مچھلی کی درآمد کرنے کے لیے وزارت زراعت نے ایک مشترکہ کمیٹی کی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے
ادارے کے ڈائریکٹر باسم محمد نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک سے زندہ مچھلیوں کی درآمد کی اجازت دینا وزراء کی کونسل کے فیصلوں اور قوانین کے مطابق ہوگا اور یہ عمل مچھلیوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے عمل میں لایا جا رہا ہے کیونکہ مچھلیوں کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے
قیمتوں میں کمی کو ممکن بنانے کے لیے مچھلیوں میں سے کارپس اور دیگر انواع کی مچھلیاں درآمد کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا، "زندہ مچھلی کی درآمد کا طریقہ کار وزارت زراعت، پھر ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کو منظوری کے لیے درخواست جمع کروانے کے ذریعے ہو گا
اور پھرعراقی نمائشوں کے ذریعے درآمدی لائسنس جاری کئے جائیں گے۔
انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد زندہ مچھلیوں کے پانی کے ٹینکوں کی درآمد کا عمل شروع ہو گا، جس کا معائنہ محکمہ ویٹرنری اینڈ اینیمل ایگریکلچر کی ایک مشترکہ کمیٹی کرے گی، تاکہ ان کی حفاظت اوردرآمد شدہ نسل کو یقینی بنایا جا سکے، پھر اس کی منظوری دی جائے گی