بغداد: کچرے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تکمیل کے قریب

2024-09-04 07:37:42

بغداد ملک میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے حکومت نے کچرے سے بجلی کی پیداوار شروع کرنے اور کچرے کو استعمال میں لانے کا منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ رواں سال کے آخر تک بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی

بغداد کے میئر، عمار موسیٰ کاظم، نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس منصوبے کا ٹنڈر حاصل کرنے کے لئے سات بین الاقوامی کمپنیاں سامنے آئی ہے تاہم ان کمپنیوں میں سے سب سے اچھا کام کرنے والی کو ٹنڈر دیا جائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ اس سال کے دوران تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچے گا، جس سے شہر بھر میں بجلی کی فراوانی ہوگی اور ہر طرف روشنی ہی روشنی ہو گی۔

میونسپلٹی کے اس اعلان سے شہریوں میں امید کی لہر دوڑ گئی ہے، جو طویل عرصے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو برداشت کررہی ہے ۔ اس منصوبے کی تکمیل سے بغداد میں توانائی کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی


العودة إلى الأعلى