حرم امام علی علیہ السلام کی جانب سے 28 صفر کو نجف آنے والے زائرین کے لئے لنگر کا وسیع اہتمام
2024-09-02 13:09:54
حرم امام علی علیہ السلام کے شعبہ مضیف رحلت خاتم الانبیاءرسول اعظم (ص) کے جانگداز موقع پر دنیا بھر سے آنے والے زائرین میں 4000 کھانا تقسیم کیا گیا
شعبہ کے سربراہ اثیر تمیمی نے کربلا انٹرنیشنل نیوزایجنسی کو دیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ امام علی ع کا مضیف رحلت خاتم الانبیاءرسول اعظم (ص) کے جانگداز موقع پر دنیا بھر سے آنے والے زائرین میں 4000 کھانا ایک ٹایم میں تقسیم کیا ہے ،صحن امام کے خوبصورت لان میں مرد و خواتین کے لئے الگ الگ دسترخوان کا اہتمام کیا گیا جہاں پر ہزاروں زایرین نے تین ٹایم آرام سے بیٹھ کر کھانا کھایا
انہوں نے مزید کہ زائرین کی خدمت کے لیے شعبہ ضیافت کے عملے کے ساتھ ساتھ رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی شرکت کر رہی ہے اور زائرین میں کھانے کی تقسیم میں مدد کرتا ہے حرم مطہر امام علی علیہ السلام نے 28 صفرکی زیارت کے دوران زائرین کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا رہا ہے جس کا مقصد زائرین کو امام علی علیہ السلام کے شہر میں بہترین خدمات فراہم کرنا ہے