بین الاقوامی قرآنی مرکز کے قرآنی محفلوں میں 8 ممالک کے 1000 زائرین کی شرکت

2024-09-02 11:42:45

حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے بین الاقوامی قرآنی تبلیغی مرکز شام برانچ کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے علاقے میں قرآنی محفلوں میں شرکت کرنے والے زائرین کی تعداد و شمار ظاھر کردی گئی ہے

شام میں مرکز کی برانچ کے مسئول، سید علی ابو الحسن نے کہا، " امام حسین علیہ السلام کی اربعین کی زیارت کی یاد میں منعقدہ پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ قرآنی محفلوں میں (8) ممالک سے (1,000) سے زیادہ مرد و خواتین زائرین نے شرکت کی۔ 

 انہوں نے بتایا کہ "شرکاء کا تعلق کئی ممالک سے ہے، جن میں شام، عراق، بحرین، پاکستان، ہندوستان، لبنان، ترکی، اور سلطنت عمان شامل ہیں،" انہوں نے مزید کہا، "قرآنی محفلوں کا انعقاد اربعین کے دن کیا گیا۔ 

قرآنی محافل فجر سے دوپہر تک منعقد کی گئیں۔

 اور ان محفلوں میں سورۃ الفاتحہ کی صحیح تلاوت کے ساتھ قرآن کے متعلق سوالات کے علاوہ امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہداء کی سیرت اور اھلبیت علیہم السلام کے قید ہو کر شام میں داخل ہونے کے  متعلق سوالات شامل تھے

 مرکز کے مسئول نے بتایا کہ "دیگر حسینی پروگراموں کے علاوہ، زائرین کے لیے کپڑے کا ایک ٹکڑا مختص کیا گیا تھا تاکہ وہ اپنی دعائیں اور خواہشات لکھ سکیں،

 جسے امام حسین علیہ السلام کی قبر اطہر پہ رکھ دیا جائے گا،

 انہوں نے مزید اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ، "اس طبقے نے شرکاء کی طرف سے زبردست تعامل کا مشاہدہ کیا، اور امام حسین علیہ السلام کے حرم اقدس سے بابرکت تحائف تقسیم کیے گئے، جیسے امام حسین علیہ السلام کے قبر اطہر کی مٹی (خاک شفا) ، پینٹنگز اور حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے اندرونی مقامات کی تصاویرشامل تھیں",

منسلکات

العودة إلى الأعلى