کربلاء محکمہ صحت کی جانب سے 16ہزار لٹر مضر صحت جوس تلف کر دیا گیا

2024-09-01 12:34

آج بروز اتوار یکم ستمبر 2024 کو کربلاء کے محکمہ صحت نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مصنوعی فلیورز سے جوس تیار کرنے والے مقامی جوس فیکٹری سیل کر دی ہے اور 16 ہزار لٹر مضر صحت جوس تلف کر دیا ہے۔

محکمہ صحت عامہ میں ہیلتھ کنٹرول ڈویژن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایہاب موسوی نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک مقامی کمپنی کے مالک سے جوس کے مختلف سیمپلز لیے گئے تھے اور ملاوٹ کرنے اور انسانی صحت کے لئے مضر صحت ہونے پر 16ہزار دو سو لٹر جوس تلف کر کے کمپنی کو سیل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا،2011 کے فوڈ سسٹم کی شق نمبر (4) کے مطابق اور 1981 کے پبلک ہیلتھ قانون کی شق نمبر (89) کے مطابق صوبہ میں سینیٹری لینڈ فل سائٹس میں مواد اور اس کی مضر صحت ہونے کی بناء پر اعلی حکام کی موجودگی میں یہ جوس تلف کر دیا گیا۔

موسوی نے مزید کہا کہ ہماری ریگولیٹری ایجنسیاں عوامی اسٹورز، فوڈ اسٹورز، ریستوران، اسٹریٹ اور وینڈرز پر سختی سے چیک کرتا ہے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کراتا ہے تاکہ صوبہ بھر کی مارکیٹوں میں انسانی استعمال کے لیے نا مناسب کھانے کی اشیاء کے داخلے کو روکا جا سکے۔

العودة إلى الأعلى