الذبیح مشاعرے کے مقابلے میں کامیاب ہونے والے شعراء کے ناموں کا اعلان

2024-09-01 07:55

حرم امام حسین ع کے زیر اہتمام شعبہ شعائر نے امام حسین ع کے متعلق محفل مشاعرہ مقابلے کی صورت میں انعقاد کیا جس کا نام الذبیح مشاعر رکھا گیا تھا۔

یہ مشاعرہ مقام رد الشمس حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے صحن میں منعقد ہوا جس میں شعرا نے فصیح عربی زبان میں اپنا اپنا کلام پیش کیا تھا

حلہ میں مرجع اعلی کے نمائندے اور محفل مشاعرہ کے انچارج جناب رسول الموسوی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ "مقابلے میں 161 قصائد پیش کیئے گئے، مقابلے میں عراق اور عراق سے باہر کے شعرائے کرام اپنے قصائد پیش کئے ۔ جس میں بارہ قصائد کو چُنا گیا اور ان شعرائے کرام کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

محفل مشاعرہ الذبیح کے مقابلے میں شعر کی معیار ردیف اور قافیہ کو دیکھنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی اور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر احمد رشید نے بتایا کہ "بہت سے ایسے معیار ہیں جن کی بنیاد پر حصہ لینے والے شعرائے کرام کے قصائد و مناقب کو دقت سے دیکھا گیا اور جیتنے والوں کا انتخاب کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ "الذبیح مشاعرہ میں جیتنے والے شعراء نے اس میں اعلیٰ درجات حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد حسینی قصائد و مناقب اور شاعری اور ادبی پہلو کو بڑھانے اور فروغ دینے میں ایک مثبت قدم ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى