آسٹریلین مومنین کی جانب سے کربلا میں موکب کا انعقاد اور دیگر مواکب میں زائرین کی خدمت کے لئے شریک ہیں

2024-08-19 08:16

آسٹریلوی مومنین کربلاء المقدسۃ میں امام حسین علیہ السلام کے اربعین کے زائرین کو کھانے پینے کی خدمات فراہم کرنے میں باقی عراقی اور عرب موکبوں کے ساتھ شریک ہے

موکب کے مالک سید علی الحلو جو کہ آسٹریلیا میں مقیم ایک عراقی تارک وطن ہیں،انہوں نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ موکب پہلے سال اربعین امام کے زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں حصہ لے رہا ہے

امام حسین علیہ السلام کے حرم کے نزدیک، امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمات میں ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا شامل ہے،

انہوں نے کہا کہ ہم خدمات فراہم کرنے والے لوگوں میں سے ہیں جوامام حسین علیہ السلام کی محبت میں خدمات فراہم کرنے والوں میں شامل ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم دلچسپی رکھنے والی جماعتوں یا سرکاری اداروں کے بالواسطہ دباؤ کے بغیر آسٹریلیا میں حسینی رسومات کا انعقاد کرتے ہیں، لیکن اس سال ہم ابو عبداللہ الحسین علیہ السلام کے زائرین کے ساتھ اس سفر کے ماحول اور قربت کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

اس عظیم موقع پر عتبۃ الحسینی پہ حاضری اور شرکت کے لیے حاضر ہوتے ہیں، اور ہم آخر تک زائرین کی خدمت جاری رکھیں گے۔

موکب کے مالک نے نشاندہی کی کہ "یہ موکب آسٹریلیا میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے خاندان سے محبت کرنے والی کمیونٹی کے چاہنے والوں کے عطیات سے قائم کیا گیا تھا،

اور وہ زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔"

آخر میں انہوں نے یہ کہا کہ "اہل کربلا نے ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ہمیں جگہ اور دیگر خدمات کے تقاضوں کے لحاظ سے ہر وہ چیز فراہم کی ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔"

منسلکات

العودة إلى الأعلى