حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام اربعین حسینی پہ زائروں کی خدمت کے لئے 7000 رضاکار ڈیوٹی دینگے

2024-08-17 10:02

حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارہ شعبہ نظم و نسق نے اربعین امام حسین علیہ السلام پہ دنیا بھر سے کربلاء معلی آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا

سکیورٹی مانیڑنگ اور نظم و نسق کے شعبے کے سربراہ رسول فضالہ نے کہا کہ متولی شرعی حرم امام حسین کی حکم پر ہم نے اربعین امام حسین ع کی مناسبت سے دنیا بھر سے کربلاء امام حسین علیہ السلام کی زیارت کو آنے والے زائرین اور ماتمی دستوں کی خدمت کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کربلا کے سکیورٹی اداورں ، سول ڈیفنس اتھارٹی ،اور مختلف اداروں کے ساتھ مل کر حرم امام حسین کی انتظامیہ نے 7000 رضاکاروں کو کربلا معلی میں تعینات کیا ہے تاکہ زائرین بغیر کسی پریشانی کے زیارتی مقامات پر جاسکیں اور نظم و نسق بھی برقرار رہے ۔

مزید برآں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے 300 رضاکار 24 گھنٹے حرم کے اندر صحن عقیلہ اور تلہ زینبیہ پر تیار ہوں گے

واضح رہے کہ سکیورٹی مانیڑنگ اور نظم و نسق کے شعبے نے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے انتظامات کی دیکھ بھال کے لیے اربعین امام حسین علیہ السلام پہ زیارت کو آنے والے زائرین کی حفاظت کے لئے جامع پلان تیار کیا ہے جس میں تمام داخلی راستوں پر سکیورٹی کیمروں کے ذریعے مانیڑنگ کیا جائے گا اور مین انٹرنس پر الیکٹرک تھرو آؤٹ گیٹ کے ذریعے چیکنگ کی جائے گی اس کے علاوہ فائربرگیڈیر کی گاڑیاں ایک محدود فاصلہ کے ساتھ ہر چوک پر تیار ہوگا تاکہ کم سے کم وقت میں منزل مقصود پر پہنچ سکیں


منسلکات

العودة إلى الأعلى