کربلاء انٹرنیشنل ایئرپوٹ پر پہلی پرواز اتر گئی
کربلاء انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج بروز جمعرات عراقی وزیر اعظم کو لے کر پہلی پرواز اتری جسے تاریخی لمحہ قرار دیا جارہا ہے۔
وزیر اعظیم ہاؤس کے فوکل پرسن نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عراقی ایئر فورس کے جہاز ، 15-8 وزیر اعظم محمد شیاع سودانی کو لے کر کربلاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ یہ اس ایئرپورٹ پر اترنے والا پہلا طیارہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سودانی نے دورہ کربلاء کے پہلے روز کربلاء ہوائی اڈے پر اتر کر جاری کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے کام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہر دو ماہ میں پراگریس رپوٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
مزید برآں ایئرپورٹ کو اگلے سال کھولا جائے گا اور دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ سیاحتی تعلقات کو آسان بنایا جائے گا۔
مزید برآں محبان و شیعیان اہل البیت علیہم السلام کے لیے زیارات میں سہولت ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا: توقع ہے کہ ہر سال 60 لاکھ زائرین کربلاء انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتریں
گے اور یہ ایئرپورٹ ملک کا سب سے بڑا اور مصروف ترین ایئرپورٹ بن جائے گا۔
اس سلسلہ میں اس وزارت کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر نے ایک بیان میں کہا کہ کربلاء ناصریہ اور موصل میں بین الاقوامی ایئرپورٹس کے منصوبوں میں سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں
جبکہ دوسری جانب حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل جناب حسن راشد عبایجی نے مقامی حکومتی اہل کاروں کے ساتھ وزیر اعظم کا استقبال کیا۔