شہر نجف کی تاریخ و تہذیب پر تاریخ کی روشنی میں ایک سیشن کا انعقاد
2024-08-14 08:51
قصر ثقافت و فنون نجف اشرف نے نجف ورثہ میوزیم اور تاریخ بیسویں انقلاب کے تعاون سے ایک تاریخی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس کا عنوان ہے نجف تاریخ، تہذیب اور ثقافت کا ورثہ تھا
اس سیشن کے ڈائریکٹر، محقق اور مصنف سعید قنبر نے کہا، اس سیشن میں شہر نجف کے ورثہ اور تاریخ کے مختلف پہلوؤں پر بات کی گئی،
بالخصوص بیسویں انقلاب میں نجف کے کردار کی اہمیت کے بارے میں بات کی گئی تاکہ اس تاریخی ورثے کو تحفظ کے لیے نئی نسل تک منتقل کر سکیں
یہاں کا قدیم ترین مدرسہ حوزہ علمیہ نجف پوری دنیا میں مشہور ہے۔ یہ حوزہ علمیہ قدیم ترین حوزات علمیہ اسلامیہ میں سے ایک ہے۔ تاریخی مصادر کے مطابق شیخ طوسی نے پانچویں صدی ہجری میں اس علمی مرکز کی بنیاد رکھی۔ بہت سے علما و فقہاء نے اس حوزہ میں تعلیم حاصل کی ہے۔
انہوں نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا کہ اپ ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا، اس قدیم شہر کی تاریخی شناخت کو بحال کرنے کے لئے، جو ایک عظیم ثقافتی ورثہ رکھتا ہے۔ ہمیں اس مقدس شہر کو متعارف کرانے کی کوشش کرنی چاہیے۔