کربلاء تیسری بین الاقوامی اقصی کانفرنس میں حرم امام حسین ع کی اسلامی ممالک سے اپیل

2024-08-13 13:21

عراق کے مقدس شہر کربلا میں حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام جامعہ الزہراء میں منعقد تیسری عالمی فلسطین کانفرنس میں دنیاء بھرسے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی

افتتاحی تقریب سے حرم امام حسین ؑ کے سیکٹری جنرل حسن رشید العبایجی نے اسلامی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ مین جاری نسل کشی کی کاروائیوں کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ پر دباو ڈالے اور  ہمیں مل کر فلسطین کی مسئلہ کے حل کے لئے اقدام اٹھانا ہوگا

سیکٹری جنرل جناب حسن رشیدی العبائجی نے کہا کہ ہم عالم اسلام کو مسجد الاقصی کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ کانفرنس الاقصیٰ کی فریاد اس وقت منعقد ہو رہی ہے جب دنیا برسے لوگ امام حسین ؑ کی چہلم منانے کربلاء معلی آرہا ہے ۔ کانفرنس کے شرکاء ظلم کے خلاف جہاد پر مبنی امام حسین علیہ السلام کی اقدار پر روشنی ڈالیں گے اور اس بات پر زوردیا جائے گا کہ الاقصیٰ کا دفاع کربلا کی تعلیمات سے مماثل ہے

انہوں نے مزید کہا کہ آج مغربی دُنیا خود کو سب سے زیادہ تہذیب یافتہ اور امن کی علم بردار قرار دیتی ہے۔ امریکا اور مغربی طاقتوں کی ایما پر اقوامِ متّحدہ جنگوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کرتی ہے، جب کہ یونیسیف سمیت یو این او کے دیگر ذیلی ادارے خواتین اور بچّوں کی فلاح و بہبود کے نام پر بے تحاشا رقم خرچ کرتے ہیں، لیکن فلسطین میں کم و بیش گزشتہ 6ماہ سے اسرائیل کی وحشیانہ بم باری کے نتیجے میں 30ہزار سے زاید اموات پر، جن میں خواتین اور بچّوں کی بڑی تعداد شامل ہے، مغربی طاقتوں اور اُن سے وابستہ مذکورہ بالا اداروں کا مصلحت آمیز رویّہ ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے

ہمیں عالمی قوّتوں کا ضمیر جگانے اور مظلوم اہلِ فلسطین کی ہرممکنہ مالی و اخلاقی مدد کرنی چاہیے۔

اربعین حسینی اس با برکت ایام کی وساطت سے ہماری دُعا ہے کہ فلسطین میں جاری آگ و خون کا خوف ناک کھیل جلد از جلد ختم ہو اور فلسطینی مسلمان بھی سُکھ کا سانس لیں

واضح رہے کہ یہ تیسری بین الاقوامی اقصی کانفرنس قدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کی جدوجہد میں حسینی تحریک کے  پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے کربلاء سے فلسطین تک حسینی کردار کے عنوان سے منعقد ہوا


منسلکات

العودة إلى الأعلى