اربعین حسینی کی مناسبت سے کربلاء بلڈ ڈونیشن کیمپ میں لوگوں کا رش
محکمہ صحت کربلاء کی جانب سے اربعین حسینی کے موقعہ پر ضرورت کے پیش نظر مرکزی بلڈ بینک میں 3250 بوتل جمع کرا دی گئیں ہیں۔
کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق کربلاء کے مرکزی بلڈ بینک کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر قیس رشید نے ایک پریس ریلیزمیں بتایا کہ ہمارے پاس بلڈ ڈونیٹ کرنے کے لئے بہت سے لوگوں نے رجوع کیا ہے۔
اس لیے ہم کسی ایمرجنسی صورتحال میں روزانہ 200 سے 250 بوتل بلڈ دے سکتے ہیں۔
ہم نے اربعین کے لئے خصوصی طور پر بلڈ ڈونیشن کیمپین چلائی تھی جس کے نتیجہ میں اب تک 3250 مختلف گروپس کے بلڈ کو جمع کیا گیا ہے۔
اس کمپین میں مقامی لوگوں کے علاوہ زائرین کرام نے بھی جوق در جوق بلڈ ڈونیٹ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بلڈ ڈونیشن مہم ابھی جاری رہے گی۔ بلڈ ڈونیشن کے لئے ہم نے ایک بلڈ بینک بین الحرمین میں بنایا ہے جبکہ مزید بلڈ دوسرے مرکزی بلڈ بینک کی مین برانچ میں جمع کیا جا رہا ہے جس کے لئے ہمارے ساتھ عتبات عالیہ کے علاوہ مختلف حکومتی ادارے تعاون کر رہے ہیں۔
ڈاکٹرراشد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اربعین کے بعد یہ بلڈ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں بالخصوص تھیلسیماء بلڈ کینسر اور بالخصوص سکیورٹی فورسسز اور مختلف آپریشن میں زخمی جوانوں کی علاج کے لئے استعمال کیا جائے گا