کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ ٹرانسپورٹ شہر کے اندر و باہر زائرین کو سروس فراہم کرینگے

2024-07-16 09:35

حرم امام حسین علیہ السلام کی شعبہ ٹرانسپوٹ نے اعلان کیا ہے کہ دس محرم الحرام کو کربلاء معلی زیارت کے لیے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے ، اندرون و بیرون کربلاء میں خصوصی ٹرانسپورٹ چلانے کا بندوست کیا گیا ہے

شعبہ ٹرانسپورٹ کے مسؤل عادل الموسوی نے کہا کہ متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام کی خصوصی ہدایت پر زائرین کرام کی سہولت کے پیش نظر، کربلاء کے تمام داخلی راستوں پہ، جہاں سے عام گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے، وہاں سے حرم تک خصوصی ٹرانسپورٹ کو چلایا جائے گا، تاکہ بچے ،بوڑھے اور خواتین کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کربلاء بابل ،کربلاء نجف، اور طویریج کے چیکنگ پوائنٹ سے ،جہاں سے پپلیک ٹرانسپورٹ کا داخلہ ممنوع ہوتا ہے وہاں سے خصوصی سروس چلائیں گے۔ 

اس خصوصی سروس میں بسیں ،کوسٹرز ،اور ایمرجنسی کی صورتحال کے لئے ایمبولینس شامل ہیں۔ 

یہ سروس ان مقامات سے، زائرین کو حرم امام حسین علیہ السلام کے قریب ترین مقام پر لائے گی 


العودة إلى الأعلى