پاکستان: سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز
2026-10-06 08:15
اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمینِ حج سے دوسری قسط کی وصولی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمینِ حج اپنی دوسری قسط 5 سے 20 اکتوبر تک جمع کرا سکتے ہیں
ترجمان نے بتایا کہ دوسری قسط جمع کرانے سے قبل میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ عازمین اپنا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ کر سکیں گے
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق مقررہ تاریخ 20 اکتوبر تک دوسری قسط جمع نہ کرانے کی صورت میں حج درخواست منسوخ تصور کی جائے گی درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں جمع کرائی گئی رقم عازمِ حج کے اکاؤنٹ میں واپس کر دی جائے گی
واضح رہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت پہلی قسط مقررہ مدت سے قبل مکمل طور پر وصول کی جا چکی ہے


