زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے کسانوں میں 70 سے زائد اقسام کے بیج تقسیم

2026-10-05 10:39

عراق کے مختلف صوبوں میں حرم امام حسین علیہ السلام کی نرسریوں کے تعاون سے گھریلو زراعت کے فروغ کے لیے بیج، پودے اور زرعی کھاد مفت تقسیم کرنے کی مہم جاری ہے

رسولنا قدوتنا کے عنوان سے شروع کی گئی یہ مہم پندرہویں مرتبہ منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد زرعی شعبے کی معاونت، سبزہ زاروں کے رقبے میں اضافہ اور شہریوں کو اپنے گھروں کے باغیچوں اور دستیاب جگہوں پر کاشت کاری کی ترغیب دینا ہے

صوبہ بابل میں زرعی مہمات کے ذمہ دار حیدر عبد الکاظم نے بتایا کہ اس مہم کے تحت شہریوں میں 50 ہزار سے زائد پیکٹ بیج مفت تقسیم کیے جا چکے ہیں، جبکہ اس کے ساتھ عالمی معیار کی اعلیٰ قسم کی زرعی کھاد بھی فراہم کی گئی ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ مہم زرعی کارکنوں اور رضاکاروں کی کوششوں سے جاری ہے اور اس کے لیے حکومت یا کسی مخصوص ادارے کی جانب سے کوئی مالی معاونت حاصل نہیں کی گئی

انہوں نے کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام نے بھی اس مہم میں تعاون کیا ہے اور امام حسین علیہ السلام کی برکت سے کربلا اور بابل کے درمیان وسیع رقبے پر شجرکاری کی گئی ہے

انہوں نے واضح کیا کہ مہم کی سرگرمیاں صرف صوبہ بابل تک محدود نہیں بلکہ اس کی ٹیمیں عراق کے مختلف صوبوں میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں

منسلکات

العودة إلى الأعلى