حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے محرم الحرام میں مفت علاج معالجے کی سہولت
متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ کے حکم پر حرم کے زیر انتظام چلنے والے تمام ہسپتالوں میں محرم الحرام اور صفر میں زائرین اور عراقی عوام کے لئے دو فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا
حرم امام حسین ؑ کی جانب سے برکات الامام الحسین کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے محرم الحرام اورصفر المظفر 1446 ہجری میں عتبہ حسینیہ سے منسلک تمام ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت فری میسر ہو گی
کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق آج بروزہ بدھ 7/10/2024 کو متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ کے دفتر سے جاری ہونے والے لیٹر میں حرم کے زیر انتظام چلنے والے تمام صحت کے اداروں کی تمام سہولیات بشمول آپریشن، علاج، تشخیص، ہسپتال میں داخل ہونے اور لیبارٹری کی سہولیات مریضوں کے لیے دستیاب ہوں گی
لیٹر میں مزید لکھا ہے کہ اس فری میڈیکل کیمپ میں بہت سی میڈیکل سہولیات شامل ہیں
ان ہسپتالوں میں سرفہرست امام زین العابدین علیہ السلام سرجیکل ہسپتال
المجتبیٰ ہسپتال جو کہ خون کی بیماریوں کے علاج اور بون میرو ٹرانسپلانٹیشن میں مہارت رکھتا ہے،
خدیجہ الکبریٰ (سلام اللہ علیہا) ہسپتال جو کہ خواتین سے مختص ہسپتال ہے،سفیر امام حسین ہسپتال،
وارث انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فار دی ٹریٹمنٹ آف آنکولوجی اینڈ کینسر،اورمرکز سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) جو آنکھوں کی سرجری سے مختص ہے شامل ہے
واضح رہے کہ اس فری میڈیکل کیمپ کا پہلا حصہ 11 سے 13 محرم الحرام 1446 ہجری تک یعنی تین دن تک جاری ریے گا
جبکہ اس دوسرا کیمپ 20 محرم الحرام سے 10 صفر 1446 تک یعنی 20 دن تک جاری رہے گا
لیٹر میں لکھا گیا ہے کہ ہمیں ایثار و قربانی کا یہ درس عاشورا سے ہی ملتا ہے اس لئے حرم امام حسین علیہ السلام مختلف مناسبات پر لوگوں کو انکی دہلیز پر میڈیکل سہولیات دینے کے لئے اس قسم کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتا رہتا ہے