یکم محرم الحرام زائرین کو خدمات فراہم کرنے میں سینکڑوں رضاکاروں نے بھرپور کردار ادا کیا
یوتھ ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ری ہیبلیٹیشن ڈپارٹمنٹ/سوشل ڈویلپمنٹ ڈویژن نے محرم الحرام کے آغاز پر حرم امام حسین ع اور حرم حضرت عباس ع کے گنبدوں سے سرخ علم اتار کر سیاہ علم نصب کرنے کی عزائی تقریب میں شرکت کرنے والے لاکھوں عزادار اور زائرین کی خدمت کے لئے 200 سے زائد رضاکاروں کو تعین کیاگیا تھا
یوتھ ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ویلفیر آرگنائزیشن برائے نوجوانوں کے انچارج اہلکار، جناب علی ذکی التمیمی نے کربلا انٹرنیشنل نیوزایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ کی گنبد مبارک پر تبدیلی علم کی تقریب کے دوران ممکنہ حادثات سے بچانے کے لئے میڈیکل ٹیم پر مشتمل رضاکاروں نے خدمات انجام دی
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ طبی رضاکاروں کو شعبہ کے تمام طبی مراکز اور حرم امام حسین ؑ کے اندرونی اور بیرونی ایریا،بین الحرمین میں تعینات کیا گیا تھا
تمام طبی مراکز کو ہر طرح کا مطلوبہ سامان فراہم کر رکھا ہے اور ہر مرکز کے پاس متعدد ایمبولینس گاڑیاں بھی ہیں کہ جو ہنگامی صورت حال میں مریض کو سفیر ہسپتال اور امام زین العابدین ہسپتال منتقل کرنے کا کام کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ ہمارا شعبہ وزارت صحت، اور حرم امام حسین کے ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے
التمیمی نے مزید کہا کہ یوتھ ڈویلپمنٹ، خاص طور پر الوارث اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ڈویژن نے ہر سال سینکڑوں رضاکاروں کی خدمات حاصل کیں، جنہیں زائرین کی آمد سے لے کر مراسم زیارت کی ادائیگی اور ان کی باحفاظت اپنے گھروں کو واپسی تک کے مراحل میں مختلف خدمات فراہم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا