سرحدی افواج: عراق کی شام کے ساتھ سرحد محفوظ ہے اور کنکریٹ کی دیوار مکمل کرنے کا کام جاری ہے

2024-12-21 05:15

سرحدی افواج کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل محمد سکر السعیدی نے کہا کہ عراق کی شام کے ساتھ سرحد مکمل طور پر محفوظ ہے۔

سرحد پر ایک بٹالین نے دفاعی نظام کو سنبھالا ہوا ہے اور مختلف جگہوں پر چاک و چوبند دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں صحراء کے اندر فوج اور عوامی رضاکار فورسز تعینات ہیں تاکہ ممکنہ طور پر کسی بھی خطرے سے فورا نمٹا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پر 24 گھنٹے کام کرنے والے جدید تھرمل کیمرے نصب ہیں جو کسی بھی نقل و حرکت کا پتہ لگاتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عراقی شامی سرحد ہمارے کمانڈوز کے مکمل کنٹرول میں ہے اور کسی بھی دراندازی اور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ اس وقت سرحد پر باڈر بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ 400 کلومیٹر تک کنکریٹ کی دیوار کو مکمل کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، پہلے سے موجود دفاعی اقدامات میں 3 میٹر چوڑی اور 3 میٹر گہری دو طرفہ خندق، 3 میٹر بلند رکاوٹیں، خار دار تاریں، اور (پی آر سی) شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھرمل مانیٹرنگ کیمروں کے ذریعے سرحدی علاقے کی تمام ایکٹیوٹیز ہیڈکوارٹر اور بغداد میں سرحدی فورسز کے ہیڈکوارٹر کو بروقت بھیجی جا رہی ہیں۔

یہ کیمرے شام اور عراق دونوں کے اطراف کو ریکارڈ اور مانیٹر کرتے ہیں اور سرحد کا کوئی بھی حصہ کیمروں کی کوریج سے باہر نہیں ہے۔

ابو علی

العودة إلى الأعلى