کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

اندرون ملک و بیرون ممالک سے 40 لاکھ زائرین کی عید غدیر کے موقع پہ نجف آمد

2024-06-26 11:53

حرم امام علی ع کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا بھر سے 40 لاکھ سے زائد زائرین نے عید الغدیر کے موقع پر روضہ امام علی ع میں حاضری دی

ہر سال کی طرح اس سال بھی عراق اور دوسرے ممالک سے لاکھوں مومنین نے عید غدیر کے دن نجف اشرف میں حضرت علی بن ابی طالب(ع) کے روضہ مبارک میں حاضری دی اور امام علی(ع) کو اللہ کی طرف سے امامت و خلافت کے لیے نامزدگی اور اعلان ولایت پہ مبارک باد پیش کی اور تجدید بیعت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 3000 کیمروں کے ذریعے باہر سے آنے والے زائرین کی گنتی کی گئی اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور ہزاروں رضاکاروں نے اپنی خدمات پیش کیں اور زائرین کی رہنمائی کی

جبکہ محکمہ صحت نجف اشرف کی تعاون سے 5 موبائل ہسپتال 110 ایمبولینسیں اور ماہر ڈاکٹر کی نگرانی میں میڈیکل ٹیم بھی موجود تھا، جبکہ 60 میڈیا ہاؤسز نے اس فیسٹیول کو کوریج کیا گیا


عید غدیر کیا ہے ؟


عید غدیر کے دن حضرت موسیٰ(ع) کو جادوگروں پر غلبہ حاصل ہوا،


عید غدیر کے دن حضرت ابراہیم(ع) کے لیے آگ گلزار بنی،


عید غدیر کے دن حضرت موسیٰ(ع) نے یوشع بن نون(ع) کو وصی بنایا،


عید غدیر کے دن حضرت عیسیٰ (ع)کی طرف حضرت شمعون(ع) کو ولایت و وصایت ملی،


عید غدیر کے دن حضرت سلیمان(ع) نے آصف بن برخیا کی وزارت و نیابت پر لوگوں کو گواہ بنایا،


عید غدیر کے دن حضرت رسول خدا(ص)نے اپنے اصحاب میں اخوت کا رشتہ قائم فرمایا، لہذا یوم غدیر مومنین کو باہم صیغہ اخوت پڑھنا چاہیے اور آپس میں بھائی چارہ قائم کرنا چاہیے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى