کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

عرفہ و عید الاضحی پہ زائروں کی خدمت کے لئے 3000 رضاکار ڈیوٹی دینگے

2024-06-16 11:43

کربلا معلی میں یوم عرفہ و عید الاضحٰی پہ زائروں کی خدمت کے لئے 3000 رضاکار ڈیوٹی دینگے

حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارہ شعبہ نظم و نسق نے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے عرفہ و عید الاضحی پہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے جدید آلات سے لیس 3000 رضاکاروں کو کربلا میں متعین کیا گیا ہے 

سکیورٹی مانیڑنگ اور نظم و نسق کے شعبے کے سربراہ ،رسول فضالہ نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عرفہ و عید الاضحی کی مناسبت سے دنیا بھر سے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کو آنے والے زائرین اور ماتمی دستوں کی خدمت کے لیے ایک نظام اور جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کربلا کے سکیورٹی اداورں ، سول ڈیفنس اتھارٹی ،اور مختلف اداروں کے ساتھ مل کر حرم امام حسین کی انتظامیہ نے 3000 رضاکاروں کو کربلا معلی میں تعینات کیا ہے تاکہ زائرین بغیر کسی پریشانی کے زیارتی مقامات پر جاسکیں اور نظم و نسق بھی برقرار رہے ۔

مزید برآں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے یہ رضاکار 24 گھنٹے تیار ہوں گے

واضح رہے کہ سکیورٹی مانیڑنگ اور نظم و نسق کے شعبے نے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے انتظامات کی دیکھ بھال کے لیے عرفہ و عید الاضحی پہ زیارت کو آنے والے زائرین کی حفاظت کے لئے جامع پلان تیار کیا ہے جس میں تمام داخلی راستوں پر سکیورٹی کیمروں کے ذریعے مانیڑنگ کیا جائے گا اور مین انٹرنس پر الیکٹرک تھرو آؤٹ گیٹ کے ذریعے چیکنگ کی جائے گی

منسلکات

العودة إلى الأعلى