کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

حرم امام حسین ع کے زیر اہتمام شارٹ کورس میں 4000 سے زائد طلباء کی شرکت

2024-06-02 10:41

حرم امام حسین علیہ السلام کے ادرے دارالقرآن کریم نے شعبہ امور دینی کی تعاون سے یکم جون سے سمر کلاسز کا انعقاد

اس سال سمر کمپ میں چار ہزار سے زائد طلباء وطالبات شریک ہونگے جس میں طالبات کی تعداد 3500 جبکہ طلباء کی تعداد 500 ہیں

دار القرآن کریم کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انچارچ جناب کرار شمری نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ دار القرآن کریم نے شعبہ امور دینیہ کی تعاون سے، 1 جون سے حرم حسینی میں موسم گرما کی تعطیلات میں طلباء وطالبات کے لئے شارٹ کورس کا انعقاد کیا ہے جس میں چار ہزار نئی نسل کو تعلمیات محمد وآل محمد علیہم السلام کے ساتھ ساتھ قرآنی علوم کی تعلیمات سے بھی بہرہ مند کیا جانے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شارٹ کورس کا دورانیہ بچیوں کے لیے صبح آٹھ بجے سے صبح گیارہ بجے تک ہے اور بچوں کے لیے شام چار بجے سے شام چھ بجے تک ہے۔

بچوں کے لیے دروس کے علاوہ مختلف ایکٹیوٹیز بھی ہونگی جس میں سر فہرست قرآن حفظ کرنا ہے۔

قرآنی تعلیمات کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور فقہی لیکچرز بھی ہونگے۔

واضح رہے اس سال دار القرآن کریم کی زیر نگرانی عراق کے مختلف صوبوں میں250 قرآنی شارٹ کورسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

جس میں سے 6 سنٹرز عین تمر میں ہونگے جن سے سینکڑوں طلباء مستفید ہونگے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى