حرم امام حسین (ع) کے اعلی سطحی وفد زخمی بچوں کی عیادت کے لیے بصرہ آمد

2024-04-07 13:00

وفد نے بصرہ میں ہونے والی خطرناک روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے طلباء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی عیادت

حرم امام حسین(ع) کے وفد نے صوبہ بصرہ کے نواحی علاقے الھارثہ میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سکول کے طلباء کے خاندانوں کو تعزیت پیش کی اور اس حادثے میں زخمی ہونے بچوں کی ہسپتال میں عیادت کی ہے۔

حرم امام حسین(ع) کے متولی شرعی علامہ شیخ مھدی کربلائی کی خصوصی ہدایت پر روضہ مبارک کے اعلی سطحی وفد نے بصرہ کا دورہ کیا اور الهارثة کے علاقے میں ٹریفک ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے طلباء کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔

مزید بر آں جان بحق ہونے والے بچوں کے ایصال ثواب کے لیے منعقد ہونے والی تعزیتی مجالس میں شرکت کی اور انھیں حرم امام حسین(ع) کے گنبد پر لہرانے والا علم مبارک پیش کیا اور متولی شرعی علامہ شیخ مھدی کربلائی کے تعزیتی پیغام پہنچا دیا جس میں انہوں نے اس خطرناک حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت اور مرحومین کے بلندی درجات کی دعا کی۔

اور زخمیوں کی علاج و معالجے کے لیے ممکن تعاون کی یقین دہانی کی

واضح رہے بصرہ صوبے میں منگل کو ایک سڑک حادثے میں ایک پرائمری اسکول کے چھ بچوں کی موت اور تقریباً 10 دیگر زخمی ہو گئے ۔

یہ حادثہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب صوبائی دارالحکومت بصرہ سے تقریباً 15 کلومیٹر شمال میں الھارثہ میں ایک ریفریجریٹر ٹرک ان کے اسکول کے باہر سڑک پر کھڑے بچوں پر چڑھ گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور نے ٹرک پر کنٹرول کھو دیا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

عراقی سیکورٹی فورسز نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ صوبے میں حکام نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا

منسلکات

العودة إلى الأعلى