حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے اولڈایج ہوم میں مقیم افراد کے لئے خصوصی افطاری کا اہتمام
حرم امام حسین علیہ السلام میں محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے میزان سنٹر فار ہوم ہیلتھ کیئر نے کربلا اولڈایج ہوم میں مقیم افراد کے لئے زیارت اور مضیف امام حسین میں خصوصی افطاری کا اہتمام کیا
میزان سنٹر فار ہوم ہیلتھ کیئر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسین مظلوم فتلاوی نے کربلاء انٹرنیشنل نیوزایجنسی کو انٹریو دیتے ہو کہا کہ متولی شرعی جناب شیخ عبد المھدی کربلائی کی خصوصی ہدایت پر اولڈایج ہوم میں موجود بزرگوں کی صحت اور دیکھ بھال کا خصوصی انتظام کیا ہوا ہے۔
اسی سلسلہ میں مرکز کی جانب سے ان بزرگوں کے لئے امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔
مزید برآں مضیف امام حسین علیہ السلام میں افطاری کی گئی جس کا مقصد انہیں یہ احساس دلانا ہے کہ وہ معاشرے کا حصہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرم کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی سے وابستہ ڈاکٹرز ان بزرگوں کا ہفتہ وار چیک اپ کرتے ہیں اور انکو ضرورت کے مطابق طبی مشہورہ اور دوائی بھی دی جاتی ہے۔
اولڈایج ہوم کے مسئول جناب علاء رحیم نے بتایا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ان بزرگوں کو گھر جیسا ماحول میسر ہو۔ اس لئے ہمارے ویلنٹئیرز 24 گھنٹے سروس دیتے ہیں اور انکو مصروف رکھنے کے لئے مختلف پروگرام رکھتے ہیں تاکہ انکو ذہنی سکون میسر ہو اور نفسیاتی طور پر پریشان نہ ہوں۔ اور انکو یہ احساس دلاتے ہیں کہ آپ لوگ معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں
عماد بعو
ابو علی