خدیجہ الکبری ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج فری میڈیکل کیمپ سے سینکڑوں لوگ مستفید
روضہ امام حسین علیہ السلام کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام چلنے والی خدیجہ الکبری ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج نےامام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے لگائے گے تین دن فری کیمپ میں کیا خدمات انجام دی
ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر بیداء ابراہیم سلمان نے کربلا انٹرنیشنل نیوزایجنسی کو ایک بیان میں کہا کہ اس تین روزہ میڈیکل کیمپ میں اوپی ڈی میں مراجعہ کرنے والی مریضوں کے علاوہ لیبارٹری اور ریڈیولاجیکل ٹیسٹ، جن میں (مینومیٹر، ریزوننس امیجنگ، اور باقی ایکسرے) اور معدے کی اینڈوسکوپی، فزیوتھراپی سیشنز، اور چیک اپ وغیرہ سو فیصد فری کیا گیا
جبکہ لیبارٹری ٹیسٹوں اور کلینک کے معائنے کی قیمتوں میں پچیس فیصد کمی کے ساتھ خون کے دیگر مختلف امراض کے باقی مریضوں کا علاج بھی رعایت کے ساتھ ہو گاا
ڈاکٹر سلمان نے بتایا کہ اس فری کیمپ کے دوران 4885 مریضوں نے او پی ڈی میں مراجعہ کیا جبکہ 8000 مختلف ٹیسٹ ہوئے اور 107 سرجریز کی گئیں اسی دوران تقریبا 252 ملین دینار عراقی خرچ آیا جو حرم امام حسین ؑ نے ادا کی
واضح رہے کہ مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندہ اور حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی شیخ عبدالمہدی الکربلائی کے حکم پر رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے جو اپنے اندر رحمتوں و برکتوں کو سمیٹ کر لایا ہے اور اس ماہ مبارک میں ہونے والے عظیم ولادت باسعادت کی مناسبت سے تمام زائرین اور عراقی عوام کے لیے تین دن تک مفت علاج کی سہولت فراہم کی گی تھی تاکہ اس خوشی میں سب لوگ شریک ہو سکیں
عماد بعو
ابو علی