حرم امام حسین ع کی جانب سے ناصریہ جیل میں قیدیوں کیلئے لائبریری کا قیام

2024-04-01 13:36

حرم امام حسین ؑ نے ناصریہ جیل میں قیدیوں کے لیے سب سے بڑا مذہبی، روحانی اور ادبی لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے

اس سلسلے میں حرم امام حسین ؑ کے زیلی ادرہ برائے تبلیغ معاشرہ کے مسول جناب شیخ کریم جعفری کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ایسے بہت سارے لوگ ہیں جو جیل میں حالات کے شکار بن کر آتے ہیں اور جیل ایک مجرم کے لئے اصلاح گھر ہوتا ہے یہاں اسکی اصلاح ذہنی طور پر کی جاتی ہے۔اسی لئے ان قیدیوں کو صحیح سمت پرلانے اور دوبارہ مجرمانہ دنیا میں وہ اپنے آپ کو داخل نہ کر سکے اس کے لئے جیل میں ایک لائبریری کاقیام عمل میں لایا گیا ہے۔یہاں وہ اس لائبریری سے اچھی اچھی کتابوں کا مطالعہ کرکے اپنے آپ کو ایک اچھا شہری بنا سکتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ لائبریری میں فقہی، نظریاتی، سماجی، ادبی، اخلاقی، تاریخی اور دیگر مختلف موضوعات پر 3000 سے زائد کتابیں موجود ہیں

اس موقع پرحرم کی وفد نے سپرنٹینڈنٹ جیل جناب حسین احمد ساعدی سے ملاقات کی اور قیدیوں کی تربیت کے لئے مختلف پروگرام رکھنے پر اتفاق کیا

اس حوالے سے شیخ کریم کا کہنا ہے کہ متولی شرعی جناب شیخ مھدی کربلائی دام ظلہ جیل میں بہتری لانا چاہتا ہے تاکہ یہاں پر رہنے والے قیدی برائی کا راستہ چھوڑ کر اچھائی کا راستہ اختیار کرلیں۔ ان کا مقصد ہے کہ اس جیل میں بند سبھی قیدیوں کو یہاں پر رکھی ادبی اور مذہبی کتابوں کو پڑھا کر غلط سے اچھائی کی طرف لایا جائے

ابراییم العوینی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى