حرم امام حسین ع کی جانب سے رمضان پروگرام کے تحت کردستاں میں راشن کی تقسیم
حرم امام حسین ؑ کے شعبہ امور دینیہ کے زیراہتمام عراق کے صوبہ کردستان میں رمضان المبارک کے مقدس و بابرکت مہینے میں اخلاقی لیکچر کا اہتمام کیا ہے جو نصف رمضان سے آخر رمضان تک جاری رہے گا
شعبہ امور دینیہ کے اہلکار جناب شیخ علی القرعاوی نے بتایا کہ امام حسن مجتبی ؑ کی یوم ولادت سے لیکر آخری رمضان المبارک تک اخلاقی دورس کا سلسلہ جاری رہے گا اور ساتھ میں سینکڑوں مستحق خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل راشن بیگ دیئے گئے
اس موقع پر انہوں نے مزید بتایا کہ سکالرز مختلف موضوعات پر روزانہ محفل انس بالقرآن اور دروس قرآن دے رہے ہیں۔ ان دروس میں سینکڑوں مرد وخواتین شرکت کر کے رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے فیض یاب ہور ہے ہیں
اس موقع پر شیخ قرعاوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 700 سے زائد راشن بھی تقسیم بیگ دیئے گے کیونکہ رمضان المبارک کی خوشیوں میں غریب و نادار اور مستحقین کو شامل کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اللہ کریم کا خاص تحفہ اور نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے جس میں ضرورت مندوں کی مدد کر کے ہم اللہ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں۔ غریبوں، ضرورت مندوں کی مدد، معاونت اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے، اس عمل کو دین اسلام نے کار ثواب اور رب کو راضی کرنے کا نسخہ بتایا ہے
امیر الموسوی
ابو علی