حرم امام حسین علیہ السلام نے مریضوں کے علاج پر 1.6 ملیار عراقی دینار خرچ کئے

2024-03-29 11:40

حرم امام حسین علیہ السلام کی ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے اہلکار ڈاکٹر حیدر العابدی نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں ہونے والے عظیم ولادت باسعادت کی مناسبت سے تمام زائرین اور عراقی عوام کے لیے تین دن تک چھ بڑے ہسپتالوں کے دروازے کھول دیے گئے جس میں ہزاروں لوگوں نے مراجعہ کیا

اتھارٹی کے اہلکار، ڈاکٹر حیدر العابدی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ کے حکم پر حرم کے زیر انتظام چلنے والے تمام ہسپتالوں میں 16،15،14رمضان المبارک کو اس بابرکت مہینہ اور امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے تین دن فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا تھا

 انہوں نے مزید کہا کہ اس فری میڈیکل کیمپ میں آنے والے تمام اخراجات حرم امام حسین ؑ نے برداشت کئے جس میں ملازمین کو دی جانے والی اجرت کے علاوہ مریضوں کے علاج پر 1.6 ملیار عراقی دینار خرچ آیا ہے

ان ہسپتالوں میں عراق کے تمام صوبوں سے1800 مریضوں نے او پی ڈی میں مراجعہ کیا جبکہ 450 آپریشن کی گئی ۔

اس کے علاوہ خون، پیشاب اور شوگر کے ہزاروں ٹیسٹ کئے گے یہ تمام سہولیات زائرین کو مفت فراہم کی گئیں تھیں

امیر الموسوی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى