تہران میں اکتیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش میں حرم امام حسین علیہ السلام کا سٹال سب سے نمایاں رہا
حرم امام حسین علیہ السلام کی نمائندگی میں بین الاقوامی قرآنی تبلیغی مرکز نے ایران کے دارالحکومت تہران میں رمضان المبارک میں منعقد ہونے والی اکتیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش میں شرکت کی اور اپنا سٹال لگایا
مرکز کے ڈائریکٹر جناب منتظر منصوری نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ بین الاقوامی قرآنی تبلیغی مرکز نے تہران میں اکتیسویں قرآنی فیسٹیول میں بھر پور شرکت کی۔ اس فیسٹیول میں دنیا کے 26 ممالک اور ایران کے 70 شہروں سے مختلف قرآنی مراکز اور اداروں نے شرکت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عتبہ حسینہ کے مرکز قرآن کی قرآنی مطبوعات ومنشورات اس نمائش میں شامل تھیں جو کہ شرکاء اور وزیٹرز کو اس کے متعلق متعارف کروانے کا ذریعہ ہے۔
یہ مرکز 2008 سے اب تک مسلسل قرآنی خدمات انجام دے رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ روضہ مبارک کے قرآنی و علمی وژن کو بھی واضح کرتا ہے۔
مرکز کا وفد ، حرم امام حسین کے سیکرٹری جنرل کے مشیر برائے امور قرآن جناب شیخ حسن منصوری اور مقدس شہر قم کی شاخ کے کارکنان پر مشتمل ہے۔
اس بین الاقوامی نمائش میں شرکت، ہمارے مرکز کی طرف سے بین الاقوامی تبلیغ قرآن کے حوالے سے اختیار کیے گئے وژن کے تحت عمل میں آئی ہے تاکہ نمائشوں کے ذریعے مختلف ممالک میں قرآنی ثقافت کو پھیلایا جا سکے۔
واضح رہے کہ مرکز کی بین الاقوامی برانچ کی سرگرمیوں اور کامیابیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہم دنیا کے 7 ممالک میں موجود 14 برانچوں میں کام کر رہے ہیں
عماد بعو
ابو علی