ملائیشیا کی ایک تجارتی کمپنی کی طرف سے اللہ کے نام کی توہین پر،اس کے خلاف شدید رد عمل

2024-03-21 12:29:32

ملائیشیا کے مذہبی امور کے وزیر محمد نعیم مختار نے ایک کاروباری کمپنی سےغلطی کی وجہ سے اسم الہی کی توہین پر ملک بھر میں مسلم کمیونٹی سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے

غصے اور تنقید کو جنم دینے والے عوامل سے گریز اور پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔

مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر اور احتجاج اس وقت شروع ہوا جب لفظ "اللہ" والی جرابیں ایک مقامی سپر سٹور چین کے کے آؤٹ لیٹس میں فروخت ہوئیں اور ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کی وجہ سے مسلمانوں اور مذہبی رہنماؤں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا اور اس کمپنی کی پروڈکٹس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس، اسلامک ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور وزارت تجارت اس معاملے کی تحقیقات کریں گی تاکہ اس جرم کی اصل وجہ اور ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔

پارلیمنٹ کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر داخلہ شمس انورناصرہ نے کہا کہ ہم اس معاملے کی تہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور مجرمین کو قرار واقعی سزا دینگے۔

 اگر کوئی اس جرم میں ملوث پایا گیا تو اس پر 4251 امریکی ڈالر جرمانہ یا تین سال قید بامشقت ہوگی اور ان دونوں سزاؤں کا بھی امکان ہے

العودة إلى الأعلى