مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے کا دیارِ طیبہ ہاؤسنگ سوسائٹی جلد مستحقین کے حوالے کرنے کا اعلان

2025-04-10 08:58

مرجعِ اعلیٰ کے نمائندے اور متولیِ شرعی حرمِ امام حسینؑ جناب شیخ عبدالمہدی کربلائی نے امام رضا فاؤنڈیشن کے تعاون سے غریبوں کے لیے تعمیر کی جانے والی دیارِ طیبہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے پہلے مرحلے کی تکمیل اور جلد مستحقین کے حوالے کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اپنی نوعیت کا سب سے بڑا فلاحی اقدام ہے۔

منصوبے کے نگران انجینئر سجاد المعمار کے مطابق، سوسائٹی کا پہلا مرحلہ آئندہ چند ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا، جس کے بعد مکانات باضابطہ طور پر مستحق خاندانوں کے سپرد کر دیے جائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ تمام تعمیراتی کام اعلیٰ فنی و تکنیکی معیار کے مطابق مکمل کیے گئے ہیں

یہ منصوبہ 9 ایکڑ رقبے پر محیط ہے، جس میں جدید طرز کے دو اسکول (لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ)، سائنسی لیبارٹریز، انتظامی دفاتر، سبزہ زار، ایک جامع مسجد اور ایک مکمل طبی مرکز شامل ہے۔ طبی مرکز میں ایمرجنسی سروس، لیبارٹری، ایکسرے، اور ڈاکٹروں کے کمرے موجود ہیں تاکہ بنیادی صحت کی سہولیات بآسانی میسر ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سوسائٹی میں دو اقسام کے فلیٹس تعمیر کیے گئے ہیں ،ایک 150 مربع میٹر اور دوسرا 170 مربع میٹر پر مشتمل۔ ہر فلیٹ میں دو بیڈرومز، ایک ہال، ایک ڈرائنگ روم، باورچی خانہ اور دو باتھ رومز شامل ہیں

سوسائٹی میں ایک خوبصورت پارک، مارکیٹ، اور دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ رہائشیوں کو ایک باوقار، محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کیا جا سکے

المرفقات

العودة إلى الأعلى