حرم امام حسین علیہ السلام نے کینسر کی علاج کے لئے 200 ملین ڈالر مختص کر دیے

2024-03-17 12:15

حرم امام حسین علیہ السلام کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر حیدر عابدی نے اعلان کیا ہے کہ عتبہ حسینہ نے ملک بھر میں کینسر کی روک تھام کے لیے اور کینسر ہسپتال بنانے کے لئے سالانہ بجٹ میں مخصوص فنڈ مختص کر دیا ہے۔

عتبہ حسینہ نے اپنے مراکز اور اداروں کو بڑھانے کے لیے اضافی فنڈز مختص کیے ہیں جس سے کینسر کے مریضوں کو ملک بھر میں مفت علاج کی خدمات فراہم ہوں گی۔

متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام شیخ عبد المھدی کربلائی حفظہ اللہ کی ہدایت پر ملک بھر میں کینسر میں مبتلا بچوں کے لئے مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے طبی مراکز اور ہسپتال بنائیں جائیں گے تاکہ انکو ان کی دہلیز پر میڈیکل سہولیات میسر ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام ملک بھر میں کینسر کے ہسپتالوں کا جال بچھانا چاہتا ہے۔ اس لئے 200 ملین ڈالر کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وارث انٹرنیشنل فاونڈیشن فار آنکالوجی کی بنیاد 2021 میں رکھی گی تھی جس میں 15 سال سے کم عمر کینسر میں مبتلا بچوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ 

 اب تک الوارث فاونڈیشن کے زیر اہتمام دس ہزار سے زائد کینسر میں مبتلا بچوں کا حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے مفت علاج کیا جا رہا ہے

العودة إلى الأعلى