محکمہ صحت کربلاء نے کمرشل مارکیٹس میں اشیاء خورد و نوش کی چیکنگ سخت کر دی ہے
محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی ،کربلاء فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک کے لیے اپنے روٹ میپ کا اعلان کر دیا ہے۔
فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایہاب صلاح موسوی نے کہا کہ کربلاء فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں ممنوعہ، زائد المیعاد اشیاء اور مضر صحت اشیاء خورد نوش کی چیکنگ کے لئے مختلف سیکٹرز میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں تاکہ صحت کے اصولوں پر کوئی کمپرومائز نہ ہو۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سٹی ایریا میں واقع فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے لئے صبح اور شام بیس بیس ارکان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ہے جو مختلف مارکیٹوں میں اشیاء خورد و نوش میں مضر صحت اور زائد المیعاد کو چیک کریں گی اور مضر صحت اور زائد المعیاد اشیاء کو تلف کریں گی۔
ترجمان کربلاء فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو کہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے بھی کریں گی۔
موسوی نے مزید بتایا کہ صبح و شام داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کر کے غیر معیاری خوراک کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کربلاء فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
اس کے علاوہ کمرشل ایریاز مارکیٹس ، اور ہوٹل مالکان کو بھی سختی سے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں