کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

باب قبلہ امام حسین علیہ السلام میں زائرین کے لئے افطار کا خصوصی اہتمام

2024-03-14 14:00

حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پورا ماہ روزہ داروں کے لئے خصوصی پیکج کے تحت روزانہ 5,000 لوگوں کے لئے افطاری اور کھانا پیش کی جاتی ہے

مضیف امام حسین ع کے انچارج عدنان نقیب نے کربلاء نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس سال خصوصی طور پر باب قبلہ امام حسین ؑ کے خیمہ میں افطار کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین مستفید ہو،رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اس سال بھی حرم امام حسین ع کی جانب سےروزانہ 5,000 سے زیادہ لوگوں کے لئے خصوصی دسترخوان امام کا اہتمام کیا گیا ہے ، جبکہ جمعرات ،جمعہ اور دیگر مناسبات کی راتوں میں ان کی تعداد کو بڑھاکر زائرین کے درمیان تقسیم کی جاتی ہے واضح رہیں کہ یہ عدد حرم کے مین مضیف کے علاوہ ہے باب الکرامہ میں موجود مضیف میں روزانہ 3500 زائرین کے درمیان افطار تقسیم کی جائے گی

اس کے علاوہ حرم امام حسین ؑ کے ملازمین کے درمیان روزانہ 8000 وجبہ افطار جبکہ حرم کے زیر اہتمام کربلاء میں موجود دینی مدارس اور انکی فیملز میں بھی روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کیا جاتا ہے

واضح رہے کہ زائرین کو افطاری پیش کرنے کی ذمہ داری روضہ مبارک کے سروس سیکشن کے سپرد کی گئی ہے کہ جس کے ارکان مکمل خلوص کے ساتھ زائرین کی خدمت میں سر گرم عمل نظر آتے ہے ،

اس کے علاوہ حرم کی جانب سے یتیموں اور ضرورت مند خاندانوں کو ہر علاقے میں مرجع دینی اعلی کے وکلاء کے زریعے راشن بھی تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ مستحقین تک ان کا حق ان کے دروازے پر با عزت طریقے سے پہنچا یا جا سکیں 


منسلکات

العودة إلى الأعلى