بابل میں نوجوانوں کے لئے تربیتی اسکاوٹ کیمپ کا انعقاد

2024-03-13 09:29

یوتھ ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ڈپارٹمنٹ اورحرم امام حسین علیہ السلام کے تربیتی ڈویژن نے عراق کے صوبہ بابل کے ٹیلنٹڈ نوجوانوں کے لئے تربیتی اسکاوٹ کیمپ کا انعقاد کیا

یوتھ ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار جناب صفا محمد نے کربلاء انٹرنیشنل نیوزایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ تربیتی ورکشاب حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی کے ایماء پر منعقد کی گئی۔

یہ اسکاوٹ تربیتی ورکشاب نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں کے لئے رکھی گئی ہے تاکہ انکے ساتھ رابطے کو برقرار رکھا جا سکے اور مستقبل میں یہ نوجوان ایک ڈاکٹر، انجنیئراوربزنس مین کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب ویلفیئر بھی ہو اور ہر جہت سے معاشرے کے لئے سود مند ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیمپ کی سرگرمیاں بہت دلچسپ ہیں، جس میں اسکاؤٹنگ کی سرگرمیاں اور تعلیمی لیکچرز کے علاوہ فکری اور کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔

 نیز اس طرح کے تربیتی کیمپس کا مقصد نوجوان نسل کو ملک و قوم کی قیادت سنبھالنے کے لئے تیار کرنا ہے۔

واضح رہے کہ یہ کیمپ صوبہ بابل کے شہر حلہ کے سرسبز و شاداب کھیتوں میں منعقد کیا گیا ہے تاکہ کیڈیٹس کو سکاوٹ ایکٹویٹیز کے ساتھ ساتھ صاف سترا ماحول بھی میسر ہو اور اس سے لطف اندوز ہوں

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى