نجف اشرف میں پہلی بین الاقوامی ثقافتی ورثہ کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے
حرم امام علی علیہ السلام کے زیر اہتمام ثقافتی ورثہ کے عالمی دن کے موقعہ پر پہلی بین الاقوامی ثقافتی ورثہ کانفرنس اپریل کے مہینہ میں نجف اشرف میں ہوگی۔
اسکا عنوان نجفی ورثہ ہے۔
ہر معاشرہ اپنی جداگانہ روایات، تہذیب و تمدن اورثقافت رکھتا ہے۔ کسی بھی خطے، قوم، یا ملک کی تہذیب و ثقافت نہ صرف اس کی تاریخ کی ترجمان ہوتی ہے بلکہ یہ اس کی تاریخ، طرز تعمیر اور معاشرے کی بود و باش کی بھی عکاس ہوتی ہے کیونکہ کوئی بھی معاشرہ اپنی تہذیب و ثقافت کے تحفظ کے بغیر اپنی تاریخ سے منسلک نہیں رہ سکتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ آج یعنی 18اپریل کو دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے تعلیم، سائنس وثقافت (یونیسکو) کے زیر اہتمام ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور آگاہی کا دن منایا جاتا ہے جسے ورلڈ ہیریٹیج ڈے یعنی ثقافتی ورثہ کاعالمی دن کہا جاتا ہے۔
عالمی سطح پر اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کی مختلف قدیم تہذیبوں، ان کی ثقافت، ورثہ اور آثار قدیمہ کو محفوظ کرنا ہے اور ان کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔
کانفرنس کمیٹی کے سربراہ، ڈاکٹر عبدالہادی ابراہیمی نے کہا کہ کانفرنس میں نجف اشرف کے مخطوطات ،گمشدہ خطاطی ورثہ ،علمی و قلمی نسخہ کے تحفظ پر بات ہوگی اور نجف اشرف میں اسلامی طرز تعمیر کے شاہکار بالخصوص حرم امام علی علیہ السلام میں اس کا اثر اور دوسرے مختلف پہلوؤں پر جائزہ لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کانفرنس کی علمی کمیٹی کو عراق اورعراق سے باہر 50 سے زیادہ مقالے نجف اشرف شہر کے مادی اور اخلاقی ورثے اور حرم امیرالمومنین
علیہ السلام کے بارے میں موصول ہوئے ہیں جبکہ مقالہ وصول کرنے کی آخری تاریخ 20 مارچ ہے
ابراہیم العوینی
ابو علی