عتبہ حسینہ سے منسلک ایک طبی مرکز نے کامیاب 61 آٹولوگس میرو ٹرانسپلانٹ کا اعلان کیا ہے
عتبہ حسینہ کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام چلنے والے المجتبی ہسپتال برائے ہیماٹولوجی اینڈ میرو ٹرانسپلانٹیشن نے ہسپتال کے آغاز سے آج تک 61 آٹولوگس میرو ٹرانسپلانٹ کا پراسز کامیابی سے مکمل کر لیا ہے
ہسپتال میں میرو ٹرانسپلانٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ، ڈاکٹراحمد حمندی نے کہا کہ پیوند کاری کی یہ تعداد اس ہسپتال کی طبی اور تکنیکی مہارت کو اجاگرکرتی ہے۔
مزید برآں میرو ٹرانسپلانٹیشن کے شعبے میں مسلسل ہونے والی پیش رفت اور عراق میں حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے میڈکل کے متعلقہ کاوشوں کو واضح کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرو ٹرانسپلانٹ آپریشن بہت مہنگا ہے اور اس سے پہلے اس آپریشن کے لئے ملک سے باہرجانا پڑتا تھا۔ ایک عام آدمی کے لئے سفری اخراجات کو برداشت کرنا نہایت ہی مشکل تھا کیونکہ اس علاج کے بعض مراحل انتہائی طویل اور آرام طلب ہیں۔
واضح رہے کہ المجتبی ہسپتال برائے ہیماٹولوجی اینڈ میرو ٹرانسپلانٹیشن عراق کا پہلا ہسپتال ہے جس میں پیشہ ور طبی عملے کے ذریعے بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کے آپریشن کیے جاتے ہیں۔
بون میرو، ہڈیوں کے اندر پایا جانے والے سپنج ٹشو، خون کے سرخ خلیے، خون کے سفید خلیے اور پلیٹلیٹس سمیت خون کے خلیات کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
بون میرو ٹرانسپلانٹ میں خراب یا بیماربون میرو کو صحت مند اسٹیم سیل سے تبدیل کرنا ہوتا ہے۔
ابراہیم العوینی
ابو علی