برطانوی محققین کا کربلاء کے علماء کی تاریخ پر منعقدہ سمپوزیم میں شرکت

2024-03-09 07:23

حرم امام حسین علیہ السلام کے مرکز تحقیق اور کربلاء یونیورسٹی کی جانب سے تربیہ ڈیپارٹمنٹ کی آڈیوٹیرم میں تاریخ علماٰء کربلاء پر منعقدہ سمپوزیم میں برطانوی انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف عراق کے ایک وفد نے شرکت کی

کالج آف ایجوکیشن فار ہیومن سائنسز کے ڈین، ڈاکٹر صباح واجد نے کہاکہ یہ سمپوزیم علماء کربلاء کی علمی خدمات اور انکی قربانیوں کو زندہ رکھنے کے لئے محققین اور علم دوست افراد کی تعاون سے منعقد کیا گیا ہےاس سلسلے میں کربلاء یوینورسٹی کی خدمات قابل قدر ہیں۔ 

انہوں نےمزید بتایا کہ اس سمپوزیم میں برطانوی انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف عراق کے پروفیسرز، ڈاکٹر رابرٹ کلف، ڈاکٹر بیانکا سپیڈل، اور ڈاکٹر کامل راجانی نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے جس میں علماء کربلا کی تاریخ پر تجزیہ و تحلیل کیا گیا۔

جبکہ دوسری جانب کربلاء سینٹر فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ڈائریکٹر، عبدالامیر قریشی نےشہر کربلٹا میں علمی انقلاب کے تاریخی سلسلے اور علوم محمد وآل محمد علیہم السلام کو دنیا کے کونے کونے تک پھیلانے میں علماء کربلا کے کردار پر روشنی ڈالی۔

سمپوزیم کے اختتام پر شرکاء کی علمی و تحقیقی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا

امیر الموسوی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى