یتیموں اور بیواؤں کے لیے بین الحرمین میں نمائش اور سستے بازار کا انعقاد

2024-03-08 07:32

نور امام حسن علیہ السلام خیراتی ادارے نے حرم امام حسین علیہ السلام کے تعاون سے بین الحرمین کی خوبصورت فضاء میں نویں سالانہ نمائش اور سستے بازار کا انعقاد کیا

ادارے کے سربراہ جناب عیسیٰ الحسن نے کہا، کہ ادارے نے اپنی نویں سالانہ نمائش کا باقاعدہ افتتاح کربلا بین الحرمین میں کیا ہے جس میں غریب خاندان اور بیواوں کے ھاتھوں کی محنت سے بنی دستکاری اور گھریلیو سامان پر مشتمل 20 سٹال لگائے گئے ہیں تاکہ انکی پروڈکٹ مارکیٹ میں فروخت کر کے انکو ذریعہء معاش فراہم کیا جا سکے  

انہوں نے مزید بتایا کہ اس نمائیش میں مختلف پروڈکٹس شامل ہیں، جن میں دستکاری کے لوازمات ، کپڑے، آرٹ کے کام،پاوچ، شیشے اور لکڑی پر لکھنے، کھانے اور پیسٹری کی صنعتیں، اور کھجور وغیرہ شامل ہے جس کا فائدہ براہ راست انکو ہوگا 

 واضح رہے کہ اس قسم کی مارکیٹ کا فائدہ خواتین، خاص طور پر بیواؤں اور کم آمدنی والے لوگوں کے لئے ہوگا اس کے علاوہ اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو لوگوں کے سامنے لانے کا موقع ملے گا اور ساتھ ساتھ خواتین کی معاشی حالت بہتر کرنے میں مدد ملے گی جس سے خواتین باعزت زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی بہترین پرورش کر سکیں گے یہ بات سب جانتے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں بیوہ عورت کو وہ مقام حاصل نہیں ہے جو اس کا حق ہے

امیر الموسوی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى