خدیجہ الکبری (علیہا السلام)ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج نے امراض قلب کی تشخیص کے لئے سروے کا اہتمام کیا

2024-03-07 09:24

روضہ امام حسین علیہ السلام کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام چلنے والی خدیجہ الکبری ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج نے لیپو پروٹین کی قسم اے کی سطح کو جانچنے کے لیے اسکریننگ سروس کا اہتمام کیا ہے

ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر ستار سعدی نے ایک بیان میں کہا پریوینٹیو کارڈیالوجی سروسز ڈیولپمنٹ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معاتز صباح نے کہا کہ عالمی نایاب بیماریوں کے دن کے موقع پر، لیپو پروٹین اے لیول اسکریننگ سروس کا آغاز کیا گیا جس سے خون کے ذریعے کولیسٹرول کو منتقل کرنے کے بارے میں آگاہی ملے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسکرینگ عراق میں اپنی نوعیت کے پہلی اسکرینگ سروے میں سے ایک ہے جو دل کی بیماریوں سے پہلے ہونے والی علامات کو جاننےمیں مدد کرتا ہے تاکہ بروقت بیماری کا اندازہ ہو سکے اور اس کے روک تمام کے لئے اقدامات اٹھا سکیں جس سے ہزاروں جانیں بچ سکتی ہیں

عماد بعو

ابو علی

العودة إلى الأعلى