چودہ شعبان 2014 تاریخ ساز دن (اس شارٹ ویڈیو کا مقصد بنیادی واقعات کو محفوظ کرنا اور دستاویزی شکل دینا تاکہ حقائق کو غلط اور مسخ نہ کیا جائے۔) چودہ شعبان 2014 کو یہ شروعات تھی... فتویٰ کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی ہر طرف سے بہادر اور حر لوگ فتوے پر لبیک کہنے کے لیے نکلے وہ سیٹوں کے ختم ہونے کے خوف سے ایک دوسرے سے دھکم پیل کر رہے تھے قبائل و عشائر کے بزرگ اور جوان سب تیار تھے وہ تاریخ کے اوراق کو عظمتوں اور فتوحات سے بھرنے کے لیے نکلتے ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت گیر اور آپس میں مہربان ہیں، وہ اپنی سرزمین واپس لیتے ہیں، اپنے بھائیوں کو آزاد کراتے ہیں، اور ان کے مقدسات کی حفاظت کرتےہیں۔ رحمت مغفرت اور اللہ کی خوشنودی حاصل ہو ان جہاد کفائی کے فتوے کے شہداء کی ارواح کے لیے اور سکیورٹی فورسز کے شہداء کے لیے جنہوں نے اپنے پاکیزہ خون کی قربانی دی اس ملک کے مقدسات ،زمین اور یہاں کے رہنے والوں کی سلامتی اور حفاظت کے لیے تیاری اور عمل درآمد کربلا انٹرنیشنل نیوزایجنسی / ٹیم ورک