حرم امام حسینؑ کے خرچ پر ننھی لارین سرطان سے صحت یاب ہوگئی
کربلا مقدسہ: حرم امام حسینؑ کے تعاون سے ننھی لارین کو جگر کے سرطان سے نجات مل گئی
محض نو ماہ کی عمر میں اس موذی مرض میں مبتلا ہونے والی بچی کا علاج پانچ سال تک جاری رہا، جس کے دوران اسے تمام طبی سہولیات، کیموتھراپی اور جراحی کے مراحل مکمل طور پر مفت فراہم کیے گئے
ننھی لارین کے لیے سرطان کی تشخیص اس کے خاندان کے لیے ایک بڑا صدمہ اور آزمائش تھی، تاہم حرم امام حسینؑ اور مؤسسۂ وارث بین الاقوامی برائے علاجِ سرطان کے تعاون سے اس کے علاج کا مسلسل انتظام کیا گیا
علاج اور طبی نگرانی کے پانچ سالہ عرصے کے دوران بچی کو متعدد مرتبہ کیموتھراپی دی گئی، جبکہ ہر بیس روز بعد اس کے طبی معائنے کیے جاتے رہے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے مرتب کردہ جامع علاجی منصوبے کے تحت اس کی سرجری بھی کامیابی سے انجام پائی، جس کے بعد وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوگئی
ننھی لارین کے علاج کے دوران تمام طبی معائنے، جراحی آپریشن اور کیموتھراپی سمیت ضروری طبی سہولیات مفت فراہم کی گئیں۔ حرم امام حسینؑ اور مؤسسۂ وارث بین الاقوامی برائے علاجِ سرطان کے تعاون کے باعث بچی کے خاندان کو علاج کے پورے عرصے میں کوئی مالی اخراجات برداشت نہیں کرنا پڑے
بچی کے اہلِ خانہ نے طبی اور نرسنگ عملے کی معیاری خدمات، بھرپور تعاون اور خصوصی توجہ پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ علاج کے دوران فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور نفسیاتی معاونت نے اس مشکل مرحلے سے گزرنے میں اہم کردار ادا کیا
ننھی لارین کی صحت یابی اس امر کی مثال ہے کہ معیاری طبی سہولیات، مسلسل علاج اور انسانی ہمدردی پر مبنی تعاون کس طرح ایک خاندان کے لیے امید اور خوشی کا ذریعہ بن سکتے ہیں


