پاکستان: کراچی کے نشتر پارک میں ایامِ فاطمیہ کے سلسلے میں پانچ روزہ مجالسِ عزا کا انعقاد، ہزاروں عزاداروں کی شرکت ترکی: استنبول میں ایامِ فاطمیہ کی مجالسِ عزا کا انعقاد پاکستان: جامعہ الکوثر اسلام آباد میں ایامِ شہادتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں پانچ روزہ مجالسِ عزا کا انعقاد نجف اشرف میں شہادت حضرت فاطمہ زہراءؑ کی مناسبت سے مرکزی جلوسِ عزا: آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی کی شرکت حرم امام حسینؑ کی اربیل بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت شہادت حضرت فاطمہ زہراءؑ کی مناسبت سے نجف اشرف سوگوار نمائندۂ مرجعِ اعلیٰ کی موجودگی میں حرم امام حسینؑ کے زیرِ اہتمام جامعۃ السبطین میں طبی بحالی مرکز کا افتتاح حرم امام حسینؑ: فرامین اہلِ بیتؑ کی روشنی میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی ایپلی کیشن جلد متعارف کرائی جائے گی عتباتِ عالیات کے سیکرٹری جنرلز کا اجلاس مشترکہ مؤقف اور سفارشات کی تشکیل میں معاون ہے پاکستان: بین المدارس علمی مقابلوں کی پروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات

ترکی: استنبول میں ایامِ فاطمیہ کی مجالسِ عزا کا انعقاد

2026-10-26 06:52

استنبول: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے ترکی کے شہر استنبول کے علاقے باغجلار میں مؤسسۂ آلِ بیت کی جانب سے مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا

جس میں علمائے کرام، مختلف شخصیات اور اہلِ بیت علیہم السلام کے عقیدت مندوں نے شرکت کی

مجلس میں مؤسسۂ آلِ بیت کے سربراہ شیخ رحمانی اونورشان، ڈاکٹر ابوذر، شیخ حسن اتام اور تنظیمِ حکیم خاتون (Bilge Kadın) کی سربراہ سمیت متعدد شخصیات شریک ہوئیں

مجلس کے دوران حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظیم شخصیت، مقام و منزلت، اپنے والد گرامی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ میں آپ کے کردار اور آپ کے علمی و دینی ورثے پر روشنی ڈالی گئی

اس موقع پر اہلِ بیت علیہم السلام کی محبت و عقیدت میں منظوم کلام پیش کیا گیا، جبکہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی یاد تازہ کرتے ہوئے آپ کی سیرتِ طیبہ اور فضائل و مناقب کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

العودة إلى الأعلى