کربلا: عتبۂ عباسیہ نے سولر پینلز کی تیاری کے لیے النور فیکٹری کا افتتاح کر دیا آنکھوں کے ساحلوں پر ہے اشکوں کا ہجوم شاید غم حسینؑ کا موسم قریب ہے فتویٰ دفاعِ کفائی نے عراق کو تباہی سے بچایا اور ایک نئے انسانی و تہذیبی دور کا آغاز کیا، سید احمد اشکوری قرآنِ کریم کو سمجھنا اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی کامیاب زندگی کا حقیقی اصول ہے: شیخ عبدالمہدی کربلائی کربلا: تیسرے سالانہ فتویٰ دفاعِ کفائی فیسٹیول کا آغاز کربلا: نئی نسل کو جدت، ٹیکنالوجی اور قیادت کے میدان میں آگے بڑھانے کے لیے منفرد منصوبے کا آغاز حرمِ امام حسینؑ میں سالانہ مبلغین کانفرنس، ملک بھر سے 1000 سے زائد مبلغین و مبلغات کی شرکت وفاقی اردو یونیورسٹی میں سیرت النبی ص چیئر کے زیرِ اہتمام سیرتِ امام حسینؑ پر سیمینار کا انعقاد ترکیہ میں عیدِ غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن کا انعقاد دارالقرآن الکریم کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی قرآنی ہفتے کا آغاز، 30 ممالک کے نمائندوں کی شرکت

مضیف امام حسین علیہ السلام زیارت نیمہ شعبان کے لیے پوری طرح تیار ہے

2024-02-25 09:04

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ مضیف نیمہ شعبان میں زائرین کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے سروس فراہم کرئنگے

عتبہ حسینہ کے تابع شعبہ مضیف نے اعلان کیا کہ وہ نیمہ شعبان کی زیارت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور زائرین کو دن میں تین وقت کھانا فراہم کرے گا۔

شعبہ کے سربراہ عدنان نقیب نے کربلا انٹرنیشنل ایجنسی کو دیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے روضہ کے قریب شارع سدرہ پر ایک موکب کا عنقریب افتتاح کیا جائے گا جو زائرین میں زیارت نیمہ شعبان کے دوران دن میں تین کھانے (ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا) تقسیم کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مضیف کا ہال زیارت کے دنوں میں معزز زائرین کے استقبال کے لیے کھلا رہے گا۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ کھانے کی تقسیم میں عتبہ حسینہ کے ملازمین کے ساتھ ساتھ رضا کاروں کی کثیر تعداد بھی شریک ہو گی۔

نیز اہم بات یہ ہے کہ حرم مطہر امام حسین علیہ السلام نے نیمہ شعبان کی زیارت کے دوران زائرین کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا رہا ہے جس کا مقصد زائرین کو سید الشہداء علیہ السلام کے شہر میں بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔

عماد بعو

ابو علی

العودة إلى الأعلى