حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے منفرد زرعی منصوبہ
حرم امام حسین علیہ السلام کے سیکٹری جنرل جناب حسن راشد العبایجی نے حرم کے ایک میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ شعبہ زراعت نے کربلا کے صحرائی علاقوں کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے 4000 دونم رقبہ پر گندم کی فصل کاشت کیا ہے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں استحکام بھی پیدا ہوگا
انہوں نے اس منصوبے کی افادیت کو بیان کر تے ہوئے کہا، یہ منصوبہ کربلا اور دیگر صوبوں کے لیے گندم کی کمی کو پورا کرنے میں مددملے گا ۔اس کے علاوہ صحرائے کربلا کے وسیع و عریض علاقوں کو سرسبز نخلستانوں میں تبدیل کرنے والے ان گرین منصوبوں سے ماحولیات کو بہتر بنانے اور صحرا بندی سے نمٹنے میں نمایاں کامیابی ملے گا، اور بڑھتی ہوئی آبادی اور ماحولیاتی مسائل سے درپیش سنگین مسائل کو حل کرنے کے لئے بھی مدد ملے گا
العبایجی نے بیان کیا کی حرم امام حسین ؑ نے سید الشہداء زرعی پروجیکٹ کے نام سے شروع کیا ہوا یہ منصوبہ ان اہم منصوبوں میں سے ایک ہے جو کربلاء کے صحرائی علاقوں میں سرمایہ کاری کر کے سرسبز بنانے پر پچھلے کئی سالوں سے کام کر رہا جس میں کھجور گندم اور باقی پھل دار درخت لگایا جا رہا ہے جس سے آمدن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کی ڈیمانٹ کو بھی پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے
واضح رہے کہ اس منصوبے کے لیے آبپاشی کے لئے کنویں کی کھدائی کے زریعے سے پانی نکالا جا رہا ہے اورفصلوں کو آبپاشی کے لیے جدید سسٹم کے زریعے سیراب کیاجاتا ہے