حرم امام حسین ع میں 40ممالک کی شرکت کے ساتھ بہار شہادت مہرجان کی سرگرمیوں کا آغاز

2024-02-15 06:26

روضہ امام حسین علیہ السلام میں تین شعبان 14 فروری 2024 کو امام حسین علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر ستراویں عالمی ثقافتی بہار شہادت مہرجان کی سرگرمیوں کا آغاز ہوا

میلاد کمیٹی کے رکن علی کاظم سلطان نے کربلاانٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے نمائندہ کو بتایا کہ اس فیسٹول میں شیعہ اوقاف کے دفتر کے سربراہ، عراق میں مقدس مزارات کے متولیوں، اور مذہبی و علمی شخصیات اور پروفیسرز محققین، دانشوروں اور میڈیا کے علاوہ 40 ممالک کی شخصیات نے شرکت کی ہے

انہوں نے کہا کہ شعبان کے مہینے میں آئمہ معصومین علیہم السلام کی ولادت کے یاد میں حرم حسینی نے کربلا میں اپنے ستراویں عالمی ثقافتی بہار شہادت مہرجان کی سرگرمیوں کا افتتاح کر دیا ہے کہ جسمیں غیر ملکی، عرب اور مقامی شخصیات نے شرکت کی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ اس مہرجان کا مقصد عتبہ حسینہ کے توسط سے دنیا میں اسلامی ثقافت اور اہل بیت علیہم السلام کے اصولوں کو پھیلانا ہے۔

جو پرامن باہمی بقاء کے اصول کو قائم کرنے کے لیے کام کرتا ہے، ایک دوسرے کو برداشت کرنا بھائی چارے کے ساتھ رہنے اور تسامح کی تاکید کرتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ فیسٹیول میں چالیس ممالک سے 100 سے زائد شخصیات نے شرکت کی ہے

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ 17 ویں عالمی ثقافتی بہار شہادت فیسٹیول میں کئی تقریبات شامل ہیں، جیسے کہ شاعری کی شامیں، کتاب میلہ، تحقیقی سیشنز وغیرہ اور یہ

مہرجان 5 دن تک جاری رہے گا

امیرالموسوی

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى