فلسطینی وزیر اوقاف نے مسلمانوں کے اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قراردیا
کربلاء حرم امام حسین علیہ السلام میں مختلف اسلامی ممالک کے ایک اعلی سطحی وفد نے دورہ کیا اور انہیں عتبہ حسینہ کی جانب سے انسانیت کی بنیاد پر دی جانے والی خدمات کے متعلق بریفنگ دی گئی
وفد کے ارکان میں سے فلسطینی وزیر اوقاف ڈاکٹر حاتم البکری نے کربلا انٹرنیشنل نیوزایجنسی کو بتایا کہ اس وفد میں کئی یورپی ،افریقی اورعرب ممالک سے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں۔اور یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج ہم کربلا میں حرم امام حسین علیہ السلام میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مسلمانوں کا مستقبل روشن ہے اگرہم قرآن وسنت اوراہل البیت علیہم السلام کی سیرت پر چلتے ہوئے پیارومحبت اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھیں اورمتحد ہوکر اپنے صفوں میں موجود دشمنوں کو پہچانیں جو تفرقہ بازی اور نفرتوں کو ہمارے درمیان پھیلا رہیں ہیں۔
دوسری جانب حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ حاجی عبد الامیر طہ نے متولی شرعی حرم امام حسین علیہ السلام جناب شیخ مھدی کربلائی کی جانب سے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا پیغام سنایا جس میں انہوں نے امام علی علیہ السلام کے اس قول کو نقل کیا کہ دو قسم کے لوگ ہیں: ایک تو تمہارے دینی بھائی اور دوسرے تمہاری جیسی مخلوقِ خدا
ہم کربلاء معلی میں آنے والے تمام زائرین کرام کے درمیان بلا رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کیے بغیر، تمام کو برابر کے حقوق دیتے ہیں کیونکہ یہی تعلیمات اہل البیت علیھم السلام ہیں۔
انہوں نے آنے والے مہمان وفد کو حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے جاری پروجیکٹ بالخصوص انسانی خدمات کے طور پر دی جانے والی طبی وتعلیمی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ حرم امام حسین عراق کے تمام صوبوں میں بلاتفریق اور عراق سے باہر بھی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہا ہے جن میں سر فہرست تعلیم و صحت ہے ۔
اس کے علاوہ ایام اربعین میں 21 ملین زائرین کرام جبکہ پورے سال میں 60 ملین سے زائد دنیا کے مختلف ممالک سے مختلف رنگ و نسل کے زائرین آتے ہیں۔
ہم ان سب کو برابر اور ممکنہ سہولیات دیتے ہیں۔
امیر الموسوی
ابو علی